ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایس ڈی پی آئی کی نظریاتی سیاست کو پارٹی کارکنان ملک کے تمام مظلوم و محروم طبقات تک پہنچائیں۔ ایم کے فیضی

ایس ڈی پی آئی کی نظریاتی سیاست کو پارٹی کارکنان ملک کے تمام مظلوم و محروم طبقات تک پہنچائیں۔ ایم کے فیضی

Sat, 03 Nov 2018 18:57:34  SO Admin   S.O. News Service

جئے پور ( پریس ریلیز؍ایس او نیوز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا راجستھان شاخہ کی جانب سے Meet the Presidentکے عنوان کے تحت بھلواڑا میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے شرکت کرکے ضلعی کمیٹی، اسمبلی کمیٹی ۔ منسپل کمیٹی اور ریاستی ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور دیگر مندوبین کے سوالات کے جوابات دیئے۔

پروگرام کی صدارت ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر محمد رضوان خان نے کی۔ پروگرام میں قومی نائب صدر آ رپی پانڈیا،قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید، قومی سکریٹری سیتارا م کھوئیوال،قومی سکریٹری محترمہ یاسمین فاروقی،تسلیم احمد رحمانی،ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر محترمہ مہر النساء خان شریک رہے۔اس موقع پر ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے کلیدی خطاب میں کارکنوں سے کہا کہ وہ پارٹی کی نظریاتی سیاست کو ملک کے تمام مظلوم و محروم طبقات تک پہنچائیں۔ ریاستی صدر محمد رضوان خان نے کہا کہ پارٹی نے ریاست میں عام لوگوں اور بالخصوص کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے اپنا کردار نبھایا ہے اور پارٹی آنے والے راجستھان اسمبلی انتخابات میں حصہ لیکراپنی موجودگی کا احساس دلائے گی۔ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر آر پی پانڈیا نے ملک میں کمزور ہوتے ہوئے جمہوریت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت آئین کے وقار کو نقصان پہنچا کر آمریت اور بدعنوانی کو فروغ دے رہی ہے، جس سے ملک کی سا لمیت اور معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے پہلے تو کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ پہنچایا پھر ان کو ملک سے باہر بھگانے کی سازش کی جس سے ملک کے عوام پر مہنگائی اور ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے۔قومی سکریٹری یاسمین فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک اور ریاست میں خواتین کی عصمت ریزی،قتل اور دیگر تشدد کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔خواتین پر ہورہے مظالم میں خو د بی جے پی کے لیڈران اور حامیان شامل ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی حکومت خواتین پر ہورہے مظالم کو روکنے میں ناکام ہے۔اس پروگرام میں حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے سابق آئی اے ایس آفیسرعمراؤ سلودیا،روی کانت مینا سابق اسٹوڈنٹ لیڈر ( باراں ریاستی کالج)،رام ہیت مینا ، سرپنچ ضلع باراں،کلدیپ مینا،نریش یوگی،ساگر نائک اور ذاکر مدنی کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مومنٹو پیش کیا۔پروگرام کے اختتام میں ریاستی جنرل سکریٹری اشفاق حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔


Share: